کورونا وائرس، ایک اور علاقہ سیل ، کتنے مریضوں کی تشخیص ہوئی ؟


لاہور کے علاقے ٹان شپ کے سیکٹر ڈی ون کے ایک گھر سے کورونا وائرس کے 10 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ ٹان شپ میں سے سامنے آنے والے کورونا وائرس کے مریضوں میں سے خواتین کو میو ہسپتال جبکہ مردوں کو ایکسپو سینٹر میں قائم کیے جانے والے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیاہے۔ ٹان شپ میں دس کیز کی تصدیق ہونے کے بعد علاقے کی تین گلیوں کو سیل کر دیا گیاہے اور مزید انتظامات کیے جارہے ہیں ۔
دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ سی سی پی او آفس کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث اہلکاروں میں وائرس کا خوف پھیل گیاہے ، احتیاط کے طور پر کمپلینٹ سیل میں تعینات تمام اہلکاروں کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں ، کمپلینٹ سیل میں تعینات اہلکار آصف کی والدہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔


Comments

Popular posts from this blog

تھرپارکر کا ہندو نوجوان پاکستان ایئر فورس کا پائلٹ بن گیا

ٹی وی کی مشہور میزبان ’فرح سعدیہ‘ کو کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ساری زندگی کا روگ لگ گیا