مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں تراویح
مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ عليہ وسلم ميں دس دس رکعات نمازِ
تراويح ادا کی گئی، صرف منتظمين شريک ہوئے۔
کرونا کی وبا کے پيش نظر حرم شريف ميں نمازيوں کی تعداد محدود کردی گئی ہے۔صرف منتظمين اور عملے کو شرکت کی اجازت ہے۔ تراويح کی رکعتيں بھی 20 کے بجائے 10 کردی گئی ہيں۔
مسجد نبوی ﷺ ميں بھی تراويح کےاجتماع محدود پيمانے پر ہورہا ہے۔ دونوں حرم ميں اس سال روايتی اجتماعی سحری اور افطار کا اہتمام بھی نہيں ہے۔کرونا کی وجہ سے حرمين شريفين ميں اعتکاف پر بھی پابندی لگائی جاچکی ہے۔

Comments
Post a Comment
If you have any doubts, let me know