وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی




اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2020) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 15 اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی اب رپورٹ آگئی ہے۔وزیراعظم.. کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
شوکت خانم اسپتال کے ماہرین نے گزشتہ روز وزیراعظم کے نمونے لیے تھے۔خوش قسمتی سے وزیراعظم اس مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور انکی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد انکا دوبارہ
فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے، جبکہ پورے وزیراعظم ہاؤس کو روٹیشن میں ڈس انفیکٹ کیا جاتای ہے، فیصل عیدی نے وزیراعظم کو کورونا فنڈ کیلئے چیک دیا تھا لیکن انکا ٹیسٹ مازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ اس بات کی تسلی ہوسکے کہ انہیں تو وائرس نے متاثر نہیں ..کیا۔
اضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوروناکی تشخیص کیلئے اپنا ٹیسٹ کروائیں گے،وزیراعظم کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو بطور ذمہ دار وزیراعظم اور بطور ذمہ داری شہری مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ممکن ہے کہ ہم نے جو اندازہ لگایا ہے ہم اس کے نزدیک پہنچ جائیں گے، کل 17 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، آج اموات کی تعداد192ہے۔ٹیسٹ ہوگا جس کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

تھرپارکر کا ہندو نوجوان پاکستان ایئر فورس کا پائلٹ بن گیا

ٹی وی کی مشہور میزبان ’فرح سعدیہ‘ کو کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ساری زندگی کا روگ لگ گیا