تھرپارکر کا ہندو نوجوان پاکستان ایئر فورس کا پائلٹ بن گیا
بھارت ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے۔ پاکستانی صارفین کی راہول دیو کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹس
پاکستان ایئر فورس کا پائلٹ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے گاؤں سے تعلق رکھنے والا راہول دیو پاکستان ایئر فورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب ہوگیا ہے۔وزارت داخلہ کے پرنسپل اسٹاف آفیسر رفیق احمد کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں راہول دیو کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے ’راہول کو پاکستان ایئرپورٹ کا جی ڈی پائلٹ بننے پر مبارکباد۔
وہ سندھ کے علاقے تھرپارکر کے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں ،ہماری نیک خواہشات اور دعائیں ہمیشہ راہول کے ساتھ ہیں۔
ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی راہول دیو کے لئے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ کورونا کی پریشان کن صورتحال میں یہ ایک اچھی خبر ہے، تھرپارکر نے ایک بار پھر بازی مارلی۔
ایک اور صارف نے بھی راہول کو مبارکباد دی اور بھارت کے ریٹائرڈ میجر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہمارے سرپرائز کا انتظار کریں۔
۔یاد رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں بھی ایک ہندو خاتون سُمن پون بوڈانی کو سول جج تعینات کیا گیا تھا اور انہیں مجسٹریٹ بنایا گیا تھا۔ ایک ڈاکٹر کیلاش گروادہ پاکستانی فوج کے پہلے میجر بنے ہیں۔
ڈاکٹر کیلاش گروادہ پوری شان و شوکت سے آرمی کا یونیفارم زیب تن کرتے اور سبز ہلالی پرچم کو دوسرے افسران کی طرح اپنے سینے پر سجاتے ہیں۔ ڈاکٹر کیلاش نہ صرف میجر ہیں بلکہ انہوں نے اپنی خدمات کے لیے ماضی میں کئی اہم ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ۔ پاکستان کو اگرچہ اسلام کے نام پر مسلمانوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے لیے حاصل کیا گیا تھا لیکن یہاں پر بسنے والی اقلیتوں کو بھی مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے۔پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔پاکستان بھر میں موجود اقلیتی برادری کے لوگ مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
تھرپارکر کا ہندو نوجوانCongratulations to Rahul Dev on his selection as GD Pilot in Pakistan Air Force (PAF). He hails from a remote village of Tharparkar, Sindh. All our love and prayers for him.
1,469 people are talking about this
راہول دیکھو مبارک ہو۔
Good news during COVID-19 tense situation
Thar rocked again
Congratulations , Rahul Dev who hails from very remote village of Tharparkar , has been selected as GD Pilot in Pakistan Air Force. @gabeeno @MJibranNasir @ShehzadRoy @KlasraRauf
579 people are talking about this
Rahul Dev from Tharparkar selected as GD pilot in Pakistan AirForce@majorgauravarya wait for surprise
See DrFahim Abro's other Tweets
Comments
Post a Comment
If you have any doubts, let me know