پی آئی اے طیارہ حادثہ میں 100 افراد جاں بحق ہو گئے

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں 100 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے
مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز ایئر برس 20 ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پرواز کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
پرواز پی کے 303 میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔پرواز کے پائلٹ کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو کوئی ایسا سگنل نہیں دیا گیا جس سے طیارے میں خرابی کی نشاندہی ہوئی۔
تاہم سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی۔، طیارہ گرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلیفون کی تاریں میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

تھرپارکر کا ہندو نوجوان پاکستان ایئر فورس کا پائلٹ بن گیا

ٹی وی کی مشہور میزبان ’فرح سعدیہ‘ کو کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ساری زندگی کا روگ لگ گیا