بھارتی اداکار عرفان خان چل بسے

ممبئی : (29 اپریل 2020) بھارتی اداکار عرفان خان چل بسے۔ ان کی عمر 53 برس تھی وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مشہور بھارتی اداکار عرفان خان 54 برس کی عمر میں چل بسے۔ وہ کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے۔ عرفان خان نے ٹی وی ، بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کو گزشتہ روز بڑی آنت میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل تھے۔ عرفان خان کو دو سال پہلے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے دو سال تک لندن میں علاج کرایا جس کے بعد بھارت واپس لوٹے تھے۔ ناسازی طبع کے باعث چند دنوں پہلے وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شریک نہ ہوسکے تھے۔ عرفان خان کی آخری فلم ’انگریزی میڈیم‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی۔ عرفان خان نے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اور پھر ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ میں قدم رکھا تو ہر مووی میں اپنے منفرد اور اچھوتے مکالمات کی ادائیگی کی بنا پر شہرت پاگئے۔ عرفان خان کی خاصیت یہ رہی کہ انہوں نے عام روایتی کرداروں سے ہٹ کر اپنے لیے کردار منختب کیے۔ ان کی مشہور ب...