Posts

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں 100 افراد جاں بحق ہو گئے

Image
پی آئی اے  طیارہ  حادثہ  میں 100 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق  کراچی  ایئرپورٹ کے قریب  لاہور  سے آنے والا  پی آئی اے  کا طیارہ گر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  لاہور  سے  کراچی  آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز ایئر برس 20 ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  پی آئی اے  کی پرواز لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پرواز کا ایئر  ٹریفک  کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ پرواز پی کے 303 میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔پرواز کے پائلٹ کی جانب سے ایئر  ٹریفک  کنٹرول کو کوئی ایسا سگنل نہیں دیا گیا جس سے طیارے میں خرابی کی نشاندہی ہوئی۔ تاہم سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ ک...

پی آئی اے مسافر طیارہ گرنے کی وجہ سامنے آ گئی

Image
کراچی ,  پی آئی اے  طیارہ گرنے کی وجہ سامنے آ گئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے کا پہیہ نہیں کھل رہا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کا شکار ہو گیا۔ جس کے باعث طیارہ رہائشی علاقے میں گر گیا ، آئی آر وائی نیوز کے مطابق جہاز کے پہیہ میں خرابی آ جانے سے  حادثہ  پیش آیا، ترجمان  پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ لوگ افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔ ترجمان  پی آئی اے  نے کہا ہے کہ افسوس  ناک واقعہ  کے بعد پی  آئی اے سی  ای او   کراچی  پہنچ رہے ہیں۔  ترجمان کا کہنا  تھا کہ  تحقیقات کے بعد  تمام حقائق  سامنے آ جائیں گے  ، وقت سے پہلے  کچھ کہنا درست نہیں ہو گا۔ کراچی ایئرپورٹ کے قریب  پی آئی اے  کی فلائٹ پی کے 8303 گر کر تباہ ہوگئی۔ ایئربس 320 میں 107 افراد سوا تھے۔ جن میں 99 مسافر اور عملے کے 8 افراد شامل ہیں۔  پی آئی اے  کی پرواز  لاہور  سے  کراچی  پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے د...

فواد چوہدری کا رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

Image
اسلام آباد  : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری  نے ایک بار پھر  رویت ہلال کمیٹی  ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی لیکن  رویت ہلال کمیٹی  پیر کو  عید  کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل پریس کانفرنس میں ضروری امور سامنے لائیں گے۔پریس کانفرنس میں بتائیں گے کہ  عید  24 مئی کو کیسے بنتی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جدید سائنسی دور میں  رویت ہلال کمیٹی  کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔گذشتہ روز  فواد چوہدری  سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کر رہے تھے جب انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا ہے اور ایسی صورت میں  رویت ہلال کمیٹی  کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے، مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے ...

ٹی وی کی مشہور میزبان ’فرح سعدیہ‘ کو کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ساری زندگی کا روگ لگ گیا

Image
لاہور (Dail Pak News)ٹیلی ویژن کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی ہے۔ فرح سعدیہ کو1998 میں ڈرامہ سیریل بندھن سے شہرت ملی تھی اور اسی ڈرامے کے ذریعے ان کی دوستی ساتھی اداکار اقبال حسین سے ہوئی جس کے کچھ عرصہ بعد دونوں نے شادی کر لی جس میں سے ان کے دو بیٹے پیدا ہوئے جن کے نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں۔البتہ چند سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔فرح حسین نے دوسری شادی 2012 میں نہایت خاموشی سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے کی ہے جن کا بزنس پاکستان اور امریکہ میں پھیلا ہوا ہے۔ اسلام آباد میں “دیس پردیس” کے نام سے ان کا مشہور ریسٹورنٹ بھی ہے۔ چوہدری توقیر احمد کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاﺅں سے ہے اور وہ بنیادی طور پر شیف ہیں جو کئی چینلزپر پروگرام بھی کرتے رہے۔وہ طویل عرصہ امریکہ میں مقیم رہے اور وہیں انہوں نے پہلی شادی بھی کی۔ فرح سے شادی کے موقع پر سابق ڈی جی نیب عابد جاوید اور پی ٹی وی اسلام آباد کے ڈائریکٹر پروگرام امجد بخاری کے علاوہ چند قریبی رشتہ داروں بھی موجود تھے اور یہ نکاح بھی فرح کے گھر پر ہوا تھا۔فرح نے ...

اعتکاف پر بیٹھا نوجوان سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق

Image
ڈیرہ اسماعیل خان ( Daily Pak News ) اعتکاف پر بیٹھا نوجوان سانپ کے کاٹنے سے  جاں بحق  ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کے آخری عشرہ میں مرد و خواتین اعتکاف کرکے اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور اپنے رب کو راضی کرتے ہیں۔ مرد حضرات مساجد میں جبکہ خواتین گھروں میں اعتکاف کرتی ہیں۔ تاہم ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک مسجد میں اعتکاف کے دوران کی نوجوان سانپ کے کاٹنے سے  جاں بحق  ہو گیا۔ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں پیش آیا ،جہاں بلال نامی  نوجوان   مسجد میں  اعتکاف کر رہا تھا۔ اسی دوران سانپ نے نوجوان کو ڈس لیا۔ نوجوان کو  زخمی  حالت میں ٹراما سنٹر ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی وہ موت  ( Daily Pak News ) کی کشمکش میں جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان کو ڈیرہ اسماعیل کے علاقے ہمت میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔  یاد رہے اس سے قبل   چنیوٹ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا جہاں اے ٹی مشین سے پیسوں کی بجائے سانپ نکل آیا، شہری نجی بینک...

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا

Image
لاہور (Daily Pak News  )  پنجاب  حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اگرچہ ملک بھر میں 9مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم اس کے بعد ہمیں میں بازاروں میں لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے ہوئے بھی نظر آئے جس کی وجہ سے سے  کورونا  مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ تاہم اب  پنجاب  حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں ایک اور اہم فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے  ۔پنجاب  حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب  سردار عثمان بزدار  نے اس کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔وزیراعلی  پنجاب  نے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا ہے۔ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ (Daily Pak News  ) 00:00 / 00:01 00:00 Loading Ad   Next Video × Next Video Cancel Autoplay is paus...